راولپنڈی: پابندی کے باوجود شہری پتنگ بازی سے باز نہ آئے، حادثات میں بچہ جاں بحق

Published On 18 February,2022 11:27 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پابندی کے باوجود شہری پتنگ بازی سے باز نہ آئے۔ دن بھر پتنگیں اڑاتے رہے، حادثات میں ایک سات سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پتنگ بازی پر عوام نے پابندی کا بوکاٹا کر دیا، ضلعی انتظامیہ کے کریک ڈاون کے باوجود منچلے باز نہ آئے، چھت سے گر کر ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گئ۔ 23 افراد زخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد افراد گرفتار کر لیا گیا۔

پابندی کے باوجو دن بھر شہر کی فضاﺅں میں بوکاٹا کی صدائیں گونجتی رہیں۔ راجا بازار، موہن پورہ، ڈھوک رتہ، اصغر مال روڈ، گوالمنڈی، کالج روڈ، امر پورہ اور ٹیپو روڈ سمیت راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری پتنگ اڑاتے رہے ،ہوائی فائرنگ بھی جاری رہی ۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے،کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

شہریوں کا کہناہے کہ انتظامیہ پتنگیں بنانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاون کرنے اور کیمیکل ڈور بیچنے والوں کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔
 

Advertisement