لاہور، راولپنڈی کینٹ بورڈ ضمنی الیکشن، ن لیگ کی پی ٹی آئی کو شکست

Published On 09 February,2022 09:59 pm

لاہور:(دنیا نیوز) راولپنڈی اور لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو شکست دے دی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نعیم بٹ 5187 ووٹ لیکر کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ارشد علی 2531 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار محمد الحسن 2501 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڑ وارڈ نمبر 2 کے انتخابات میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے ملک طاہر ایوب 4913 ووٹ لے کر کامیاب رہے، پاکستان تحریک انصاف کے زین العابدین اعجاز 4583 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی دس میں سے ن لیگ پہلے ہی سات نشستیں جیت چکی ہیں، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 20 فیصد کے قریب رہا، 12104 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ مسترد شدہ 127 ووٹ مسترد ہوئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عامر رؤف نے 880 حاصل کئے جبکہ جماعت اسلامی کے اصغر خان 695 ووٹ حاصل کرسکے۔