راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کرکے سٹیج اداکار کو جان سے مار ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقہ سیروز تھیٹ میں فائرنگ کے باعث سٹیج اداکار اور ڈانسر نوید گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
کینٹ پولیس نے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کر لیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔