کراچی:(دنیا نیوز) محکمہ سوشل ویلفئیر کی خواتین کے فون نمبرز غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈالنے کے الزام میں 2 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محکمہ سوشل ویلفئیر کی خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، گرفتار ملزمان میں اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ثاقب شیخ اور جونئیر کلرک عدیل میمن شامل ہیں۔
ایف آئے اے کے مطابق پروموشن کے تنازع پر گرفتار دونوں ملزمان نے خواتین کے نمبر غیر اخلاقی ویب سائٹس پر ڈالے، خواتین کو متعدد ہراسگی کی کالز موصول ہوئیں، نمبرز پھیلنے سے خواتین کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا گیا، دونوں ملزمان کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔