کراچی: نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

Published On 12 July,2022 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، مقتولین کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے۔

ایس پی بلدیہ فیضان علی کے مطابق بلدیہ ٹاؤن آٹھ نمبر میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے امجد اور صائمہ جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے وقت گھر میں مقتولین کی بیٹی اور تین بیٹے بھی موجود تھے۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement