لاہور: پی پی 167 میں لیگی امیدوار کے دفتر پر حملہ، کئی کارکن زخمی ہونے کا دعوی

Published On 15 July,2022 09:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے حلقے پی پی 167 میں لیگی امیدوار کے مرکزی دفتر پر حملے میں نذیر چوہان نے کئی کارکن زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔

لاہور کےحلقے پی پی 167 میں لیگی امیدوار کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا گیا۔ نذیر چوہان نے الزام لگایا ہے کہ حملہ پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر نے کرایا۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ حملے میں مسلم لیگ ن کے کئی کارکن زخمی ہوئے۔

 

Advertisement