لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قاسم سوری نے لکھا کہ ضمنی انتخابات مہم کے سلسلے میں لاہور سے بھکر جاتے ہوئے دریا خان کے قریب میری گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے اپنے انسٹا پیغام میں مزید لکھا کہ شکر الحمدللہ میں اور میرے ساتھ گاڑی میں سوار سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف لاہور ڈسٹرکٹ زبیر خان نیازی، چودھری ضیا اور نواز محفوظ رہے، گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی روڈ سے نیچے جا گری۔