سندھ میں بلدیاتی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے اہم اجلاس طلب کرلیا

Published On 15 July,2022 01:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے سندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا۔

سندھ کے 16اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 24جولائی کو شیڈول ہے جس کے لئے بائیس جولائی کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوگا۔ اہم اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور دیگرسکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہونگے، سیکریٹری محکمہ داخلہ، بلدیات، آئی جی پولیس بھی شرکت کریں گے۔
 

Advertisement