اسلام آباد:(دنیا نیوز) سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے باعث الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹھٹھہ کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔
ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر ٹھٹھہ کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شہباز شریف کو دورہ کرنے سے روکا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم کو فیصلے سے آگاہ کیا گیا، روکنے کے باوجود اگر شہباز شریف نے دورہ کیا تو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔