پنجاب ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کیلئے رات 12 بجے تک کی اجازت

Published On 15 July,2022 11:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں اور امیدوار آج رات انتخابی مہم ختم کردیں، رات 12 بجے کے بعد جلسہ جلوس کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوگا جس کے لیے امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
 

Advertisement