اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کی موقف کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلہ کے مطابق پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا، پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کی تقرری سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کرچکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواستیں نمٹا دی گئیں، تحریک انصاف نے پولنگ ایجنٹس کے دوسرے حلقہ سے ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔