الیکشن کمیشن اپنے عمل اور رویہ سے غیر جانبداری ثابت کرے: پرویز الٰہی

Published On 15 July,2022 05:54 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی معصومیت کے اعلانات نہ کرے، وہ اپنے عمل اور رویہ سے غیر جانبداری ثابت کرے ورنہ کوئی اس پر یقین نہیں کرے گا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سے سابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے ملاقات کی، ملاقات میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز ضمنی الیکشن والے حلقوں میں غیر قانونی تبادلے اور ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو حمزہ شہباز کے غیر قانونی اقدامات اور توہین عدالت کے مترادف کاموں پر از خود نوٹس لینا چاہئے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو دھمکیاں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن غیر قانونی تبادلوں کو فی الفور کالعدم قرار دے۔
 

Advertisement