گال ٹیسٹ کے ہیرو عبداللہ شفیق گلوکار بھی نکلے، ویڈیو وائرل

Published On 20 July,2022 06:04 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) گال ٹیسٹ کے ہیرو پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق نے گلوکار بھی نکلے، آواز کے جادو نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

خیال رہے کہ عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔

کھیل کا آغاز قومی ٹیم نے 222 رنز کے ساتھ کیا، عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا، 158 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، محمد نواز 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، بابر اعظم نے 55، اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق کی جاندار پرفارمنس کے سبب انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

اپنی بلے بازی سے پاکستانی کو تاریخی فتح دلانے والے عبداللہ شفیق کی گلوکاری کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گال ٹیسٹ کے ہیرو گٹار بجاکر بھارتی فلم کا مشہور گانا    تیرا میرا رشتہ پرانا   گانے میں مصروف ہیں۔

عبداللہ شفیق کی جانب سے گلوکاری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔