شان مسعود کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بنتی، حسن کو آرام دینا بہتر ہے: محمد وسیم

شان مسعود کی ٹاپ آرڈر میں جگہ نہیں بنتی، حسن کو آرام دینا بہتر ہے: محمد وسیم

دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر نے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے کیلئے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے، سکواڈ میں کم تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شامل کئے ہیں۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ شان مسعود ہمارے پلان میں ہیں لیکن اس وقت ٹاپ آرڈر میں ان کی جگہ نہیں بنتی، حسن علی کو آرام دینا بہتر ہے، ان کی جگہ نسیم شاہ بہترین آپشن تھے، فہیم اشرف بھی اچھے کھلاڑی ہیں لیکن جو کمبی نیشن بنا وہ فٹ ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں ہم نے بھارت کو ہرایا، امید ہے اس بار بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔