پاکستان اور بنگلا دیش کی انڈر 19 سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

Published On 28 October,2022 06:46 pm

لاہور: ( دنیا نیوز ) پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین انڈر 19 سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ میچ آفیشلز میں راشد ریاض، شوذب رضا اور ولید یعقوب امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پروفیسر جاوید ملک سیریز میں میچ ریفری ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان بنگلا دیش انڈر 19 سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل کر دی گئی ہے، میچز کی تاریخوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

چار روزہ میچ 4 سے 7 نومبر تک کھیلا جائے گا، تین ون ڈے میچز 10، 12 اور 14 نومبر جبکہ ٹی 20 میچز 16 اور 18 نومبر کو ہوں گے۔