لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مزید تنزلی ہوگئی جبکہ محمد رضوان کے پوائنٹس کم ہوگئے، بھارت کے سوریا کمار یادیو سے نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے نے دوسرے پوزیشن چھین لی، افغانستان کے راشد خان باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان پہلی، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے دوسری، بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسری، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی اور جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں، قومی ٹیم کے افتخار احمد 54 ویں، فخر زمان 77 ویں اور شان مسعود 84 ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
— ICC (@ICC) October 26, 2022
باؤلرز رینکنگ
— ICC (@ICC) October 26, 2022
ٹی 20 باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے، جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمان اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا ایک ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں، پاکستان کے حارث رؤف 15ویں اور شاداب خان 16 ویں نمبر پر موجود ہیں، محمد وسیم جونیئر 22ویں، محمد نواز 40 ویں اور شاہین شاہ آفریدی 41 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز رینکنگ
ٹی 20 آل راونڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے افغانستان کے محمد نبی سے پہلی پوزیشن چھین کر انہیں دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا انگلینڈ کے معین علی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگئے۔