دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ آج میلبرن میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور پاکستانی عوام کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔
میچ سے قبل آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا ’’بادشاہ‘‘ قرار دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بابر اعظم سر پر تاج پہنے تخت پر براجمان ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی لے رکھی ہے۔
آئی سی سی نے کیپشن میں سوال کیا کہ ’’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟‘‘
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔
The Badshah
— ICC (@ICC) October 22, 2022
How will Pakistan fare in #T20WorldCup 2022 under Babar Azam’s rule? pic.twitter.com/KWHtg3tvCs