قومی کرکٹر خرم منظور ایک اور بیٹی کے باپ بن گئے

Published On 26 October,2022 10:42 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور خان ایک اور بیٹی کے باپ بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر خرم منظور نے لکھا کہ کہتے ہیں بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں، کچھ تو میں نے نیک کام کئے ہوں گے جو اللہ نے مجھے پھر سے بیٹی سے نوازا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ الحمد للہ الحمد للہ بیٹی کی نعمت سے نوازا گیا ہے، برائے مہربانی ننھی پری اور میرے اہلخانہ کو اپنی دعائیں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ خرم منظور کی اس سے قبل بھی بیٹی ہے اور ان کے ہاں اب دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔