سڈنی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 186 کا ہدف دے دیا۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقا کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی اننگز
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، اننگز کے آغاز پر ہی محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بنا کر وین پرنیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، کپتان بابر اعظم 6 ، شان مسعود 2 اور محمد نواز 28 رنز بناکر پویلین لوٹے، وسیم جونیئر بغیر کھاتے کھولے پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
5️⃣0️⃣ in just 2️⃣0️⃣ balls! @76Shadabkhan hammers the second-fastest fifty for a Pakistan batter in T20Is #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvSA pic.twitter.com/BdxERKxMW6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2022
پاکستانی بیٹنگ لائن کی ہچکولے کھاتی کشتی کو افتخار احمد اور شاداب خان نے سہارا دیتے ہوئے ڈوبنے سے بچایا، دونوں نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دھار اننگز کھیلی، شاداب احمد 22 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
Third T20I half-century for @IftiAhmed221!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2022
A terrific knock to power Pakistan s surge #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvSA pic.twitter.com/0Djg7sbpvD
شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد افتخار احمد بھی کریز پر جم نہ سکے اور 35 گیندوں پر 52 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے، حارث رؤف 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ 5 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے 4 ، شسمی ، رباڈا، لونگی نگیڈی اور پارنل نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
پاکستان سکواڈ
جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت نائب کپتان شاداب خان،محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔
One change to our playing XI #WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvSA pic.twitter.com/SZGqIsx2Ba
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2022
جنوبی افریقہ سکواڈ
Two Proteas changes: Klaasen comes in for the injured Miller (precautionary) and Shamsi is preferred to Maharaj. #PAKvSA #T20WorldCup pic.twitter.com/eZ6XFOi2RI
— SA Cricket magazine (@SACricketmag) November 3, 2022