لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے مفت پاسز مانگ کر شرمندہ نہ کریں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آغاز سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ایکشن میں آ گئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے مفت پاسز مانگنے والوں سے ذاتی طور پر درخواست کی ہے کہ اگلے ماہ سے شیڈول پی ایس ایل میچز کے فری ٹکٹس یا پاسز کی ڈیمانڈ نہ کریں۔
2) I am also requesting friends and high-ups not to do sifarish for selection of any player or coach, etc, or to give employment or facilitation to any undeserving person. PCB competes with top professional organisations in the world and cannot afford to be inefficient.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طرف سے پی سی بی کے آڈٹ میں وارننگ دی ہے کہ مفت پاسز کی روایت کو ختم کرنا ہو گا۔
نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے کوئی بھی کھلاڑی، کوچ کی سفارش کے ساتھ ملازمت سمیت کسی بھی بینفٹ کے لیے رجوع بھی نہ کریں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور ہم اس طرح کی چیزوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔