ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریزاور ٹی ٹونٹی کپ سے باہر

Published On 21 January,2023 05:03 pm

سڈنی: (دنیا نیوز) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ کے دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے، ڈیانا بیگ کی جگہ صدف شمس متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز ٹیم کو آخری میچ میں بھی شکست، آسٹریلیا کا کلین سویپ

ڈیانا بیگ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کیچ لینے کے دوران زخمی ہوئیں، ڈیانا کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے میں فریکچرکی تصدیق ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل نے ڈیانا بیگ کو 4 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔