قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 22 January,2023 01:28 pm

جدہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ ادائیگی کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کھیلنے کیلئے تیار ہوں، پی ایس ایل میں ان ایکشن ہوں گا: شاہین آفریدی

تصویر میں شاہین شاہ آفریدی خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے ہیں، شاہین نے تصویر کے کیپشن میں  الحمداللہ  لکھا۔

خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد بھی عمرے کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔