لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے، میں کلب کرکٹ میں بھی اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں ، کوشش ہو گی ایونٹ میں اچھے اور بھرپور طریقے سےکم بیک کروں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سوشل میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ انجری کے دوران سخت اور مشکل ٹریننگ کے عمل سے گزرا ہوں، کبھی کبھی تو دل چاہتا تھا کہ بس اب مزید ٹریننگ نہیں کرنی۔
کپتان لاہور قلندر نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کا انجری کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس لیول ٹاپ کلاس ہونا چاہیے، نئے فاسٹ باؤلرز کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ میں لمبے سپیل کے ساتھ بولنگ کریں۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ انجری کے دوران ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو بہت مس کیا، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی خواہش تھی۔
.@iShaheenAfridi raring for his comeback in HBL PSL 2023
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 1, 2023
Read more: https://t.co/4fU8DrdL9L
Full video: https://t.co/whqt7UTIrk#HBLPSL8 #SabSitarayHumaray