ایک خواب پورا، پاکستان کو 0-3 سے شکست دینے کی کوشش کریں گے: گلبدین نائب

Published On 27 March,2023 09:46 am

شارجہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلبدین نائب کا خواب پورا ہوگیا۔

افغانستان نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

گرین شرٹس کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواہش تھی کہ پاکستان یا بھارت کو شکست دیں تاہم ایک خواب پورا ہوا، پاکستان کو 0-3 سے شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شارجہ میں دو ہفتے سے پریکٹس کر رہے تھے، پاکستان ٹیم دو دن پہلے شارجہ آئی تھی، پوری ٹیم نے نسیم شاہ کو ٹارگٹ کیا ، انہوں نے ایشیا کپ میں ہمیں جیتا ہوا میچ ہروا دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری میچ آج شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement