لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں فخرزمان اور صائم ایوب سپر فلاپ ثابت ہوئے۔
نیوزی لینڈ سے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں فخر زمان اور صائم ایوب صلاحیتوں کے بھرپور اظہار میں ناکام رہے، سینئر بیٹر نے 4 میچز کی 3 اننگز میں 21.33 کی اوسط سے 64 رنز بنائے، اس میں 47 رنز کی ایک اننگز بھی شامل تھی، اس دوران سٹرائیک ریٹ 112.28 رہا۔
اسی طرح پہلے میچ میں صائم ایوب نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر بھرپور داد سمیٹی مگر پھرناکامیوں کا شکار ہو گئے، انہوں نے 5 میچز کی 4 اننگز میں مجموعی طور پر 57 رنز بنائے، اوسط محض 14.25 اور سٹرائیک ریٹ 132.25 رہا۔
محمد رضوان نے سب سے زیادہ 162 رنز 54 کی ایوریج اور 139.65 کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے، آخری میچ میں وہ 98 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسی طرح بابراعظم نے ناقابل شکست 101 کی اننگز سے تقویت پاتے ہوئے مجموعی طور پر 130 رنز بنائے، ان کی اوسط 43.33 اور سٹرائیک ریٹ 146.06 رہا، افتخار احمد نے 129 رنز 195.45 کے سٹرائیک ریٹ اور 43 کی اوسط سے بنائے، انہوں نے مجموعی طور پر اپنی ٹیم میں سب سے زیادہ 11 چھکے جڑے، فہیم اشرف 50، عماد وسیم 52 اور شاداب خان 21 رنز بنا سکے۔
باؤلرز میں حارث رؤف نے سب سے زیادہ 11 وکٹیں 34.14 کی ایوریج سے حاصل کیں، عماد وسیم نے 10.37 کی اوسط سے 8 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں 26.16 کی اوسط سے حاصل کیں، شاداب خان نے 3 اور زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔