راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ کو بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، مارک چیمپن 71 رنز کی جارحانہ اننگز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹام لیتھم 13، ول ینگ 6 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چیڈ باؤس نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔
The fourth #PAKvNZ T20I has been abandoned due to rain.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 20, 2023
Pakistan continue to lead the series #CricketMubarak pic.twitter.com/xfOKmZDhS7
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے چوتھے اور راولپنڈی میں ہونیوالے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی۔
Hailstorm at Rawalpindi Cricket Stadium #PakvNZ pic.twitter.com/vMEkhh3M6E
— Raja Mohsin Ijaz (@rajamohsinsays) April 20, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔