فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے 50 ٹی 20 میچز مکمل

Published On 17 April,2023 10:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے پچاس ٹی ٹونٹی میچز مکمل ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف شاہین شاہ آفریدی آج اپنا پچاسواں میچ کھیل رہے ہیں۔

شاہین آفریدی پچاس میچز میں 59 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،پچاس میچوں میں 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کی بیسٹ پرفارمنس ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے میچ سے قبل ساتھی کھلاڑیوں نے ان کو مبارکباد دی۔