پاک نیوزی لینڈ سیریز، اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری

Published On 16 April,2023 05:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچز کی سکیورٹی کے پیش نظر سیف سٹی پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے ایئر پورٹ تک کیمروں کی تنصیب کی منظوری بھی دے دی اسلام آباد سیف سٹی میں 185 مزید کیمرے شامل کرنے کا فیصلہ نئے کیمروں کی تنصیب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی سکیورٹی میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

سی پی او سیف سٹی محمد شیعب خرم نے ایگل سکواڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے کیمروں کی تنصیب سے سیف سٹی میں کیمروں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر جائے گی گزشتہ 11 ماہ میں 1100 کیمروں کا اضافہ ہوا ہے۔

پولیس ایمرجنسی رسپانس یونٹ ایپلیکیشن کا اجرا بھی کر دیا گیا ،ایپلیکشن سے 15 کال برائے راست فیلڈ میں موجود یونٹ کو موصول ہوگی تمام ایمرجنسی ہونٹس کا مقام و نقل و حرکت براہ راست سیف سٹی میں مانیٹر ہوگی۔

یاد رہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران راولپنڈی میں دو ٹی 20 مچیز بالترتیب 20 اور 24 اپریل جبکہ دو ون ڈے میچز بالترتیب 27 اور29 اپریل کو شیڈول ہیں۔