بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی

Published On 14 April,2023 10:17 pm

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ ہے، بابر اعظم ٹی 20 میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔