لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان ٹیم کے نئے تعینات ہونے والے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ پاکستان کی کوچنگ کا موقع ملا۔
ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس آکر بڑی خوشی ہوئی ، پاکستان پہنچنے پر بڑا اچھا استقبال کیا گیا، میں پہلی بار 1990 میں نیوزی لینڈ ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا پاکستان میں تین سال تک کوچنگ کی، جس کا تجربہ بڑا شاندار رہا۔
Pakistan head coach Grant Bradburn looks forward to working with the players for the upcoming New Zealand series.#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/QH1j0fquS6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 11, 2023
انہوں نے کہا کہ دوبارہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے پاکستان ٹیم، مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ساتھ کام کرکے اچھا لگے گا۔
گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ نہ صرف پاکستان ٹیم بلکہ پورے پاکستان میں ہر جگہ بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، میں پاکستان ٹیم میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا۔