کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے میچ شیڈول میں مقام کا ردو بدل کردیا گیا ہے، پنڈی میں اب ایک کے بجائے دو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل ہوا ہے، راولپنڈی کو ایک اضافی ون ڈے کی میزبانی سونپ دی گئی ہے جس کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں دو ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز ہوں گے۔
Rawalpindi to host two ODIs against New Zealand
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 4, 2023
Read more https://t.co/i73cj8lqQB#PAKvNZ
لاہور 14 اپریل سے 17 اپریل تک 3 ٹی 20، راولپنڈی میں 20 سے 29 اپریل تک 2 ٹی 20 اور 2 ون ڈے جبکہ کراچی 3 مئی سے 7 مئی تک آخری 3 ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا۔
میچ کے اوقات کار بھی بدل دیے گئے ہیں، ٹی 20 میچ اب 8 بجے کی بجائے 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز ساڑھے تین بجے شروع ہونگے۔