کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کیریئر کے ابتدائی 5 ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
نسیم شاہ نے اپنے کیریئر کے پانچویں ون ڈے میں 18 وکٹیں مکمل کیں اور یوں انہوں نے آسٹریلیا کے ریان ہیرس کا ریکارڈ توڑا۔ نسیم شاہ نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں انجام دیا، انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کے ریان ہیرس نے ابتدائی 5 ون ڈے میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں، نسیم شاہ نے پچھلے میچ میں 4 ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔