لاہور: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر پہلے ون ڈے میچ میں شکست دینے کے پاکستان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوائنٹس ٹیبل جاری کیا ہے جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ہمراہ پاکستان دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
اسی طرح 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے، انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس کیساتھ چوتھے، آسٹریلیا 18 میچوں میں 120 پوائنٹس کیساتھ پانچویں اور بنگلا دیش 18 میچوں میں 120 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
Pakistan have moved into second place on the ICC @CricketWorldCup Super League standings
— ICC (@ICC) January 10, 2023
More on #CWCSL https://t.co/wGJb3Ay3zx pic.twitter.com/ywaGQL1hmX
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی میزبانی بھارت کے سپرد ہے جو تاریخ میں چوتھی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی کے میگا ایونٹ کیلئے 10 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جو راؤنڈ رابن مرحلے کے بعد ناک آؤٹ ہو گا، جیتنے والی ٹیم کو ہر میچ میں دو پوائنٹس ملیں گے جبکہ بے نتیجہ ہونے کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔