کراچی: (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم کیلئے تعریفی ٹوئٹ کی ہے۔
کراچی میں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں گرین شرٹس نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا اور یوں کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
Congratulations to Babar and the entire team for an outstanding effort. performance! Today we were well led and outplayed NZ in all departments. Great day for Babar, Naseem, Usama, Haris and Rizwan. Fakhar also gave a good start. Hope we continue the same way in 2nd ODI. #PAKvNZ
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 9, 2023
پاکستان کی فتح کے بعد عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد خان آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’شاندار کوشش اور کارکردگی پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے کھیل کے ہر شعبے میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کردیا، بابر، نسیم، اسامہ ، حارث اور رضوان کیلئے بڑا دن، فخر نے بھی اچھا آغاز فراہم کیا، امید ہے ہم دوسرے میچ میں بھی اسے برقرار رکھیں گے۔‘