میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے کسی کو جواب دینا نہیں:بابر اعظم

Published On 08 January,2023 05:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میراکام کرکٹ کھیلناہےکسی کوجواب دینانہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین ہے، اچھا مقابلہ ہوگا، بابراعظم پچ دیکھ کر پلیئنگ الیون بنائیں گے، کوشش کریں گے متوازن ٹیم میدان میں اتاریں۔

انہوں نے کہا کہ میراکام کرکٹ کھیلناہےکسی کوجواب دینانہیں،کوشش ہوگی نیوزی لینڈکےخلاف ون ڈےسیریزجیتیں، بابراعظم دستیاب کھلاڑی پلیئنگ الیون کاحصہ ہوں گے۔

قومی کپتان نے سرفراز احمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سینئرکھلاڑی مشکل وقت میں کھیلتاہے، سرفرازنےطویل انتظارکیالیکن ہمت نہیں ہاری،اپنےوقت کاانتظارکیا اورپرفارمنس دی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز گزر گئے اب وائٹ بال کے بارے میں پوچھیں ،وائٹ بال مختلف فارمیٹ ہے اور مائینڈ سیٹ بھی مختلف ہوتا ہے، حارث ،دھانی اور حسنین سے بالنگ اچھی ہوگئی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ وائٹ بال میں ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں نئے لڑکے بہت پر جوش ہیں طیب طاہر اور کامران غلام اچھے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم سلیکٹر،کوچ اور کپتان کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، غیرملکی لیگ کیلئے این اوسی ملنا کھلاڑیوں کا حق ہے وہ قومی کرکٹ میں مصروف نہیں تو انھیں جانا چاہیے۔

 

Advertisement