ون ڈے سیریز، قومی سکواڈ کا نئی کٹ میں فوٹو شوٹ

Published On 08 January,2023 05:33 pm

کراچی: (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کا نئی کٹ میں فوٹو شوٹ مکمل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے ہنسی مذاق بھی کیا اور مختلف پوز دے کر تصویریں کھنچوائیں۔

فوٹو شوٹ میں حارث رؤف سمیت کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، وسیم جونیئر، سلمان آغا، کامران غلام ، محمد حسنین اور امام الحق سمیت دیگر شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔
 

Advertisement