بابراعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

Published On 05 January,2023 09:32 pm

دبئی: (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 2022ء کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، انگلینڈ کے ہیری بروک اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

بابراعظم نے دسمبر کے مہینے میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا، بابراعظم نے دسمبر میں چار ٹیسٹ میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے کپتانی کے دباؤ کے باوجود دو سنچریاں اور تین نصف سنچریاں اسکور کیں۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بابر نے پاکستان کی پہلی اننگز میں وکٹ پر 6 گھنٹے طویل قیام کیا اور 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، بابراعظم نے دسمبر کے مہینے میں 65.37 کی اوسط سے 523 رنز اسکور کیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، کپتان بابر اعظم کی تنزلی، امام کی ترقی

انگلینڈ کے ہیری بروک نے پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز مین شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پورے دسمبر میں 93.60 کی حیران کن اوسط سے 468 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے دسمبر میں چار ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری کی بدولت 91 کی اوسط سے 455 رنز بنائے، اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
 

Advertisement