لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے گورننگ کونسل اجلاس میں ایک میچ کی میزبانی کوئٹہ کو دینے پر اتفاق اور پی ایس ایل کا حتمی شیڈول اگلے ہفتے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی صدارت میں اجلاس ہوا، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے نمائندوں اجلاس میں موجود تھے ، جبکہ کراچی کنگز، کوئٹہ اور پشاور زلمی کے حکام نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔
فرنچائز نے چیئرمین نجم سیٹھی کا پرتپاک استقبال کیا، اجلاس میں پی ایس ایل کے مالی اور انتظامی معاملات پر مشاورت کی گئی، نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان کے مسائل کو مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
اجلاس میں پی ایس ایل ایٹ کا کم از کم ایک میچ کوئٹہ میں کروانے پر اتفاق کیاگیا،فرنچائز نے نجم سیٹھی کی قیادت میں لیگ کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانے کا عزم کیا۔