کراچی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے تربیتی کیمپ کے آخری روز ملاقات کی اور دورہ آسٹریلیا سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اس موقع پر خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ میں یہاں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے آیا ہوں، ان کے ساتھ کھیلنا اور بیٹھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ویمن کرکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں شاندار قیام کرے ، وہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور ہم شاندار کرکٹ کی توقع کرتے ہیں۔
نیل ہاکنز نے پاکستان کے شائقین اور مہمانوں کو سیریز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ’’ بیک آورگرلز ‘‘ مہم کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی۔
Australian High Commissioner to Pakistan Neil Hawkins meets with the Pakistan women s team at National Bank Stadium, Karachi. pic.twitter.com/QpebDDa6eL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 5, 2023