پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو ہر فارمیٹ میں کھلانا مناسب نہیں: شان ٹیٹ

Published On 06 January,2023 01:32 am

کراچی : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو ہر فارمیٹ میں کھلانا مناسب نہیں ہے، بطور باؤلنگ کو چ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا کہ میں اس بات سے متفق ہوں کہ فاسٹ بولرز کو آرام دینا چاہیے، فاسٹ بولر کے لیے ٹیسٹ میچ اتنا مناسب نہیں رہا، میں بطور بولنگ کوچ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔

میچ میں کامیابی سے متعلق ایک سوال کےجواب میں شان ٹیٹ نے کہا کہ ابھی ایک دن کا کھیل باقی ہے، ہم میچ بھی جیت سکتے ہیں۔