آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، کپتان بابر اعظم کی تنزلی، امام کی ترقی

Published On 04 January,2023 03:54 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ پلیئر کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے لبوشین کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ سٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے، ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 2 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پرآ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 17 درجے ترقی کے بعد 14 ویں، پاکستان کے امام الحق رینکنگ میں3 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق ٹیسٹ رینکنگ میں 11 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔