پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے نئی کٹس کی رونمائی کردی گئی۔
پشاور زلمی کے کپتان سٹار بیٹر بابر اعظم نے منفرد انداز میں نئی کٹس کی رونمائی کی، قومی کپتان پہلی بار منفرد فیشن سٹائل کے ساتھ کٹ کی رونمائی کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں جلوہ گر ہوئے، ان نئی کٹس کو 3 مختلف رنگوں میں پیش کیا ہے اور انہیں ہوم سٹی پشاور کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
OUR KITS FOR PSL 8 #PeshawarZalmi #Yellowstorm pic.twitter.com/vSyPugHI5B
— Javed Afridi (@JAfridi10) January 3, 2023
پشاور زلمی کی ان کٹس کو پلئینگ، متبادل اور ٹریننگ کٹس کا نام دیا گیا ہے، ویڈیو میں پاکستان اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم دکھائی دیئے ہیں۔ دنیا کے بہترین بیٹر میں شمار ہونیوالے بابر اعظم کی ویڈیو میں موجودگی نے کٹس کی رونمائی کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔
اس موقع پر چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نوشیروان آفندی نے کہا کہ کٹس رونمائی ویڈیو میں کرکٹ، میوزک اور فیشن کا حسین امتزاج ہے، پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی میں انٹرنیشنل راک بینڈ ایولنیشن کا مشہور گانا سیل شامل کیا گیا ہے۔
Unveiling #ZalmiDeluxe - Peshawar Zalmi s Official Jersey’s for #HBLPSL8 in collaboration with @GymArmourPK ft “Sail” by AWOLNATION courtesy @redbullrecords
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) January 3, 2023
Home
Alternate
Training
Get yours now
https://t.co/GW7fgpQuSK#ZalmiXGymArmour #YellowStorm #Zalmi pic.twitter.com/QCpTzD6UNd
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹریننگ کٹ کو ایک بار پر پھر ہوم سٹی پشاور سے منسوب کیا گیا ہے، ٹریننگ کٹ میں شامل ڈیزائن کو پھولوں کے شہر پشاور سے تشبیہ دی گئی ہے، ٹریننگ کٹ پر پاکستان کے قومی جانور اور زلمی ماسکوٹ مارخور کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔