لاہور :( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ اچھی ہے، شروع میں سیم ہو رہا ہے، باؤلنگ کے آغاز میں کوشش تھی کہ سیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں اور بعد میں کوشش کی کہ اچھی لائن پر بولنگ کریں۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن ورلڈ کلاس بیٹر ہیں انہیں آؤٹ کرنے کیلئے صحیح جگہ باؤلنگ ضروری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ نئی گیند سے مزید بہتر باؤلنگ کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے روز نیوزی لینڈ کو 350 رنز تک آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، پچ اچھی ہے ہم اچھا کھیل کر میچ جیت سکتے ہیں۔