انگلینڈ کے سابق کرکٹر اجمل شہزاد ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر

Published On 02 January,2023 09:07 am

لاہور: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کرکٹر اجمل شہزاد ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر ہوگئے۔

اجمل شہزاد پی ایس ایل 6 میں سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ تھے، سابق انگلش کرکٹر کو اوٹس گبسن کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔

اوٹس گبسن مصروفیات کی وجہ سے اس بار ملتان کے ساتھ نہیں ہوں گے، اجمل شہزاد نے انگلینڈ کیلئے ایک ٹیسٹ، گیارہ ون ڈے اور تین ٹی 20 کھیلے ہیں۔

اجمل ڈربی شائر کے اسسٹنٹ کوچ اور ہنڈریڈز کی ٹیم ٹرینٹ روکٹس کے فاسٹ باؤلنگ کوچ بھی ہیں۔
 

Advertisement