کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ،فرنچائز نے مختلف کیٹگریز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ۔
پلاٹینیم کیٹگری میں لاہور قلندرز نے فخر زمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وانندو، نسیم شاہ، ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملر، کراچی کنگز نے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز، پشاور زلمی نےراجا پکسا کا انتخاب کیا۔
Wrapping up Round 2
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
Your thoughts on the Platinum picks? #HBLPSL8 l #SochHaiApki #HBLPSLDraft pic.twitter.com/lLTbIZh9K8
دوسری پک میں کراچی کنگز نے عمران طاہر ،پشاور زلمی نے روومن پوویل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمان اللہ گرباز اور ملتان سلطانز نے جوش لٹل کا انتخاب کیا۔ نسیم شاہ کو ملتان سلطانز نے منتخب کیا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا جبکہ اسلام آباد نے ایلکس ہیلز کو برقرار رکھا۔
After all HBL PSL teams have appointed their Mentors and Ambassadors, here is the final retentions list: #HBLPSLDraft l #HBLPSL8 pic.twitter.com/VmyFnDiIHW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 14, 2022
ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندر نے حسین طلعت، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اولین اسمتھ ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے فضل حق فاروقی، پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور کراچی کنگز نے جیمز ونز، جیمز فلر کا انتخاب کیا۔
Round 1 concludes! #HBLPSL8 l #SochHaiApki #HBLPSLDraft pic.twitter.com/Fy9FdHcIHU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے اینڈریو ٹائی، لاہور قلندرز نے لیام ڈاؤسن ،پشاور زلمی نے دانش عزیز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی، لاہور قلندرز نے سکندر رضا، ملتان سلطانز نے عقیل حسین اور پشاور زلمی نے ارشد اقبال کا انتخاب کیا۔
The Gold category comes to a close with some shaandaar picks! #HBLPSL8 l #SochHaiApki #HBLPSLDraft pic.twitter.com/jI0294xOHE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 15, 2022
ڈارفٹنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق دیا گیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔