پی ایس ایل 8: بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی جوائن کرلی

Published On 11 November,2022 08:38 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے لئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کو چھوڑ کر پشاور زلمی کو جوائن کرلیا۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہا۔

بابر اعظم کو کنگز نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کے بدلے پشاور زلمی سے خریدا ہے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد 2017 سے کراچی کنگز کے لیے کھیل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شاندار دائیں ہاتھ کے کھلاڑی پی ایس ایل کے اب تک کے سب سے زیادہ سکورر ہیں، انہوں نے 68 میچوں میں 2413 رنز بنائے۔

گزشتہ سیزن کے دوران بابر اعظم کی قیادت میں کنگز پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں نو میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ 

پی ایس ایل 8 کے لئے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست

Advertisement