حارث کو رضوان کیساتھ اوپن کرائیں، شاہد آفریدی کا بابر اعظم کو مشورہ

Published On 06 November,2022 05:26 pm

کراچی: ( دنیا نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابر اعظم کو ون ڈاؤن آنے کا مشورہ دے دیا۔

شاہدآفریدی نے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا کہ ہمیں ٹاپ آرڈرمیں ہٹنگ بیٹرز چاہئیں، جس طرح حارث اور شاداب فارم دکھا رہے ہیں، محمد حارث کو رضوان کے ساتھ اوپن کرائیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ون ڈاون پر بابراعظم کو آنا چاہیے، میچ جیتنے کے لیے بیٹنگ لائن سخت، متوازن اور لچکدار ہونی چاہیے۔
 

Advertisement