'بابر اعظم 2048 میں وزیراعظم ہوں گے'، خواجہ آصف کی پیشگوئی

Published On 06 November,2022 09:36 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں معجزاتی طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دلچسپ انداز میں پیشگوئی کی ہے کہ بابر اعظم 2048 میں ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کو سپر 12 کے آخری میچ میں شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل فور میں جگہ بنائی جس کا مقابلہ اب نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

پاکستان کی جیت پر خواجہ آصف نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نیوزی لینڈ کو ہرادیں اور انگلینڈ بھارت کو تو 1992 کے ورلڈ کپ کے فائنل کی طرح پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ اسی طرح انگلینڈ کو ہرا کر 1992 کی تاریخ دہرا دیں تو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2048 میں ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔

واضح رہے کہ 1992 کا ورلڈ کپ پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جیتا تھا۔
 

Advertisement