پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے ڈائمنڈ کیٹیگری کے غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

Published On 13 December,2022 11:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے غیر ملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ڈرافٹنگ 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے غیرملکی ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے بڑے ناموں پر مشتمل 79 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، جن کھلاڑیوں نے دستیابی ظاہر کی ہے ان میں شائے ہوپ، آندرے فلیچر، کارلوس بریتھ ویٹ، چیڈوک والٹن، فیبین ایلن، کیمو پال، کیرن پاؤل اور لینڈل سمنز شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں اینجلیو میتھیوز، کیمرون ڈیلپورٹ، فضل حق، حضرت اللہ زازئی، عمران طاہر، جانیمن ملان، کشال پریرا، لیوئس گریگوری، محمود اللہ، مہدی حسن، مشفیق الرحیم نام بھی ہیں۔

نجیب زادران، اولی پاپ، قیس احمد، سکندر رضا، تمیم اقبال، تسکین احمد، تھسارا پریرا، وین پارنیل، ول جیکس بھی حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے خود کو مختلف کیٹیگریز میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔