لاہور: (ویب ڈیسک) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ پشاور زلمی بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پاکستان سپر لیگ کی پہلی فرنچائز بن گئی۔ پشاور زلمی برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کرے گی۔
پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پشاورزلمی پاکستان کے بعد بیرون ملک بھی چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کرے گی یہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں اور کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے
لیجنڈ انضمام الحق، ہاشم آملہ، جیمز فوسٹر، محمد اکرم اور وہاب ریاض بیرون ملک پشاور زلمی ٹرائلز کاحصہ ہوں گے۔
پشاور زلمی کے اوورسیز کرکٹ ٹرائلز کا پہلا مرحلہ 28 جون سے 22 جولائی تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہو گا۔ لندن، برمنگھم، لیسٹر، گلاسگو اور دیگر شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائیگا
اوورسیز ٹرائلز کے بعد بننے والی پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ایونٹ میں شریک ہوگی۔
دنیا کے 25 ممالک میں پشاور زلمی کے گلوبل کلبز رجسٹر اور گلوبل زلمی کا حصہ ہیں ۔ ان کلبز میں بیرون ملک پاکستانی اور کرکٹرز ان ایکشن ہوتے ہیں۔